وفاقی حکومت کا گیس وبجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کافیصلہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی حکومت کاگیس وبجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کافیصلہ، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں اقدامات کاآغازکردیاگیا ہے، پہلے مرحلے میں کوئٹہ و اطراف کے کمرشل گھریلو اور سرکاری محکموں کے میٹرز کی چھان بین کی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے گیس و بجلی چوروں کیخلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کااعادہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ گیس چوروں کیخلاف کارروائی میں سوئی گیس حکام کے ساتھ ایف آئی اے حکام بھی تعاون کریں گے انہیں بھی اس سلسلے میں خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر گیس چوری کی جارہی ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ گیس کمپنی کو ریکوری کوئٹہ گردونواح سے ہوتی ہے اندرون صوبہ سے ریکوری نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ کوئٹہ کے اطراف کے علاقوں میں بھی میٹرر ریڈر جانے سے کتراتے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ نواحی علاقے تو درکنار شہر کے وسطی اور پوش علاقوں کے صارفین سے بھی اپنے میٹرز بند کرارکھیں ہیں جس کی وجہ سے گیس کمپنی کو سالانہ کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سوئی گیس حکام نے اس سلسلے میں بتایا کہ گیس چوروں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈا?ن شروع کردیا ہے اور گیس چوروں کیخلاف سوئی گیس ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔