زمان پارک توڑپھوڑ واقعات میں تحقیقات کیلئے بنائی جے آئی ٹی میں عمران خان سمیت دیگررہنما طلب

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) زمان پارک آپریشن کے دوران پولیس پرتشدد،جلاؤ گھیراؤ،توڑ پھوڑواقعات کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے عمران خان سمیت ایف آئی آر میں نامزد پی ٹی آئی رہنماوں کو آج آفس طلب کر لیا۔پی ٹی آئی رہنما زمان پارک توڑ پھوڑ واقعات کی تحقیقات کے معاملے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔رہنماوں کی بجائے ان کے وکیل جے آئی ٹی میں جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے