جیل روڈ ہدہ ٗارباب عمران ٹاؤن اور مضافات میں بجلی کی مصنوعی اور خود ساختہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے، رحیم آغا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے صدر رحیم آغا، حاجی نصرالدین کاکڑ قائم مقام جنرل سیکرٹری ولی افغان، میر محمد رحیم بنگلزئی، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، سید حیدر آغا، اسلم خان اچکزئی، حاجی ظہور کاکڑ، فاضل خان ترین، ملک صادق خان کاکڑ، سید شفیع آغا، حاجی حبیب اللہ موسی خیل، فاضل خان ترین، انجمن تاجران جیل روڈ ہدہ کے صدر دانش بلوچ نے اپنے بیان میں جیل روڈ ہدہ ٗ ارباب عمران ٹاؤن اور مضافات میں بجلی کی مصنوعی اور خود ساختہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسکو چیف فوری طور پر اس ظلم و زیادتی کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ رمضان مبارک میں جیل روڈ ہدہ کو چوبیس گھنٹوں میں صرف تین سے چار گھنٹے بجلی دی جارہی ہے جس کی وجہ سے جیل روڈ کے تاجر برادری خصوصا درزی حضرات سخت مشکلات سے دوچار ہیں اس کے علاوہ سر شام جیل روڈ ہدہ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے اور علاقہ مکین تاریکی کی وجہ سے خوف میں مبتلا ہوچکے ہیں اور چوریاں بڑھنے لگی ہیں اس سلسلے میں جب ایس ڈی او اور ایل ایس سے رابطہ کیا جاتا ہے تو ایل ایس کہتا ہے کہ اوپر سے آرڈرز ہیں آپ لوگ اوپر جا کر بات کریں انھوں نے کہ ایل ایس کے انتہائی غیر زمہ دارانہ رویہ اور بجلی کی غیر اعلانیہ اور خود ساختہ لوڈشیڈنگ نے علاقے کے عوام اور خاص کر تاجر برادری کو سخت احتجاج پر مجبور کردیا انھوں نے کہا کہ ہم کیسکو چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس ظلم و زیادتی کا نوٹس لے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔