کراچی، ماہرامراض چشم ڈاکٹر بیربل ’’ٹارگٹ کلینگ‘‘ میں جاں بحق

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹرچینج گڈلک شادی ہال کے قریب نامعلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ سے ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل گینانی جاں بحق جبکہ ان کے ہمراہ سوار لیڈی ڈاکٹر زخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹرچینج گڈلک شادی ہال کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سفید رنگ کی آلٹو وی ایکس آر کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور فوری طور پر پولیس اور امدادی رضا کاروں کو آگاہ کیا گیا، فائرنگ سے کار میں سوار 60 سالہ ڈاکٹر بیربل جاں بحق جبکہ ان کے ہمراہ کار میں موجود لیڈی ڈاکٹر 32 سالہ قرۃالعین زخمی ہوگئیں۔ڈاکٹر بیربل ماہر امراض چشم تھےپولیس کے مطابق مقتول کی لاش اور زخمی لیڈی ڈاکٹر کو ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا، مقتول ڈاکٹر بیربل ماہر امراض چشم تھے اور وہ لیمارکیٹ میں قائم مشہور آنکھوں کے مشہور اسپینسر آئی اسپتال کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کے ایم سی کے سابق ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز بھی رہے چکے ہیں، موقع پر موجود ایس پی جمشید کوارٹر زبیر تنولی نے بتایا کہ مقتول ڈاکٹر بیربل گینانی رامسوامی میں اپنا پرائیوٹ کلینک چلا رہے تھے اور وہ اپنی رہائش گاہ گلشن اقبال جانے کے لیے لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹرچینج کو استعمال کرتے تھے اور گزشتہ روز بھی افطار کے بعد اپنا کلینک بند کر کے گھر جانے کے لیے نکلے اور گارڈن چوک سے لیاری ایکسپریس وے کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انھیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے