مرحوم اکرم شاہ لالا ایک جمہوری وترقی پسند سیاسی رہنماء، سیاسی کارکنوں کے استاد تھے ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گزشتہ روز پشتون قومی سیاسی تحریک کے جمہوری و ترقی پسند سیاسی رہنماء اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ کے والد مرحوم اکرم شاہ لالا کی فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے مرحوم اکرم شاہ لالا کو ان کی پشتون،بلوچ،سندھی محکوم اقوام اور ملک کے عوام کیلئے جمہوری سیاسی خدمات،جدوجہد و قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ھوئے کہا کہ مرحوم اکرم شاہ لالا ایک جمہوری و ترقی پسند اور روشن فکر سیاسی رھنماء،زیرک و نڈر سیاستدان اور سیاسی کارکنوں کے استاد تھے۔جن کی جدوجہد و قربانیاں اور سیاسی خدمات سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ اور ھماری سیاسی تاریخ کا ایک اہم باب ھے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ،صوبائی صدر احمد جان خان،ثناء اللہ شاہ اور دیگر بھی موجود تھے