محمد اسلم بھوتانی کاجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومت کی جانب سے دائر نظر ثانی پٹیشن واپس لینے کا خیر مقدم

کوئٹہ/اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومت کی جانب سے دائر نظر ثانی پٹیشن واپس لینے کا خیر مقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے گزشتہ روز پار لیمنٹ میں حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظر ثانی پٹیشن دائر کی تھی اسے واپس لیا جائے۔ جس پر عملدر آمد کر تے ہوئے وفا قی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظر ثانی پٹیشن واپس لے لی۔رکن قو می اسمبلی اسلم بھوتا نی نے کہا کہ حکومتی فیصلہ کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہاکہ حکومت کا یہ اقدام عدلیہ کے وقار میں اضا فہ کرے گا اور تلخیا کم ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے