عمران خان کھلاڑی تو بن گیاتھا لیکن وہ ایک سنجیدہ سیاستدان کھبی نہیں بن سکے گا،سردار محمد یعقوب ناصر

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ عمران خان کھلاڑی تو بن گیاتھا لیکن وہ ایک سنجیدہ سیاستدان کھبی نہیں بن سکے گا۔یہ با ت انہو ں نے جمعر ا ت کو اپنے ایک بیا ن میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے سوموٹو نوٹس کا خاتمہ اچھی بات ہے ادارے مضبوط ہونے پر توجہ دینی چاہئے اگر یہ اختیار تین سینئر ترین ججز کے پاس آجائے گا تو اس سے ملکی ایشوز پر فوری نوٹس سے انصاف کے تقاضے ضرور پورے کئے جاسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات فوری طور پر نہیں ہوسکتے ملک معاشی طور پر بھی اسکا ہر گز متحمل نہیں ہوسکتا اکتوبر میں تمام چاروں صوبوں اور قومی اسمبلی کیالیکشن ایک ساتھ کراینگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہر بات نہیں مان سکتے ہم ملک میں قانون و آئین کے تحت چلنے پر یقین رکھتے ہیں عمارن خان ملک میں قانون و آئین کی پاسداری کا سبق ہمیں دینے کے بجائے خود کو قانون کے حوالے کریں وفاقی حکومت ان سے کسی صورت خائف نہیں ملک میں اہم ترین قانون سازی ہو رہی ہے جس سے پارلیمنٹ مضبوط ہو گا انہوں نے کہا کہ زمان پارک لاہور کے گھر میں انکے کارکن پناہ گزین کی شکل میں عمران خان اپنی گرفتاری کے ڈر سے اپنے کارکنوں کو ڈھال بنا کر استعمال کررہے ہیں دراصل عمران خان ملک میں خون خرابہ اور لاہور اور ملک کو اگ میں دھکیلے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اپنے اپکو عقل قل سمجھ کر ملک کو سیاسی اور معاشی بحران کے طرف دھکیل رہے ہیں یہی صورتحال رہی تو وفاقی حکومت اکتوبر میں الیکشن کا التواء کیلئے ایمرجنسی پر بھی غور اور اسے طویل مدت تک ملتوی ہونے کا بھی قوی امکان ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کے جانب لیجانے میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران نیازی کی انا اور ضد ہے انہوں نے کہا کہ جب نیازی دوران میں نوازشریف شہباز شریف مریم نواز شریف حمزہ شہباز شریف جیل جا سکتے تھے تو عمران خان کیوں نہیں جاسکتے قانون سب کے لئے ایک ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا اور اسی شرایط پر حکومت چلنے پر مجبور ہے۔انہوں نے کہا کہ خانہ شماری ومردم شماری کے عمل کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہونگی ہم الیکشن سے فرار نہیں چاہتے لیکن دوسے طرف سے بھی حالات کو سازگار بنانے کی اشد ضرورت ہے مسلم لیگ کی جڑیں عوام میں انتہائی مضبوط ہیں پورے ملک کیحلقوں سے امیدوار کھڑے کرینگے انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک حقیقت ہے جو ہمیں شائد الیکشن میں نقصان بھی پہنچائے لیکن عوام کو اصل حقیقت سے ضرور اگاہ کرینگے نواز شریف ملک انے کا پلان بنا چکیں ہیں محض رسمی اعلان باقی ہے پی ڈی ایم کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے عوام مہنگائی بے روزگاری کے ہاتھوں پریشان ہیں لیکن نواز شریف کے انے سے عوام کا غصہ ٹھنڈہ پڑ جائے گا بلوچستان میں مسلم لیگ ن مضبوط اور متحد ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبے کے سیلاب متاثرین کی مدد سمیت ناراض بلوچ رہنماوں سے بات چیت کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کرنے کا ٹاسک بلوچ قوم پرستوں اور صوبائی حکومت کو سونپی ہے انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام کو اج بھی بغیر کسی وزارت کے ہر فورم پر حل کرنے اور ان مسائل پر دوٹوک بات کرنے کی بھر کوشش کررہا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے