تمام ڈویژنز میں خواتین کیلئے الگ ڈائریکٹریٹ کے قیام کیلئے قراردادکثریت رائے سے منظور کرلی گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تمام ڈویژنز میں خواتین کیلئے الگ ڈائریکٹریٹ کے قیام کیلئے قراردادکثریت رائے سے منظور کرلی گئی۔گزشتہ روز رکن اسمبلی شکیلہ نوید قاضی نے تمام ڈویژنز میں خواتین کا الگ ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی قرارداد پیش کر دی گئی اور قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ صوبے کے دور دراز اضلاع سے ملازمین کو اپنے مسائل کے لئے کوئٹہ کے چکر لگانے پڑھتے ہیں صوبے کے تمام اضلاع میں خواتین کی کثیر تعداد مختلف محکموں میں خدمات سر انجام دے رہی ہے ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی ابتدا محکمہ تعلیم اور بتدریج تمام محکموں تک دائری کار وسیع کیا جائے، سرکاری محکموں میں خواتین کا کوٹہ 5 فیصد زیادتی ہے خواتین کا 5 فیصد کوٹا بڑھا کر 33 فیصد کیا جائے،۔بعداں قرارداد کوکثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے