بغاوت پر اکسانے کے الزام میں حسان نیازی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
نوشہرہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حسان نیازی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا نوشہرہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتاری کا ایک اور پروانا جاری کردیا گیا۔
نوشہرہ کے تھانہ کینٹ میں شبیر الدین نامی شہری کی مدعیت میں حسان نیازی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق حسان نیازی لوگوں کو بغاوت پر اُکسانے کا مرتکب ہے۔