الخدمت سندھ کے تحت 3000 خاندانوں میں راشن تقسیم

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس رمضان المبارک میں بھی بڑے پیمانے پرمستحقین میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔الخدمت کے تحت پہلے مرحلے میں حیدرآباد، دادو،ٹھٹھہ،ٹنڈومحمد
خان،تھرپارکرلاڑکانہ،نوابشاہ اورسکرنڈکے دوردراز علاقوں میں مقیم 3ہزار سے زائدمستحق خاندانوں کوراشن پیکج فراہم کئے جاچکے ہیں۔

ایک راشن پیک کی مالیت 15ہزارروپے ہے جس میں آٹا،چینی،گھی، چاول، بیسن،خشک دودھ،چائے کی پتی،شربت،کھجوراور دالوں سمیت دیگرضروری اشیاء شامل ہیں۔راشن تقسیم کےموقع پرالخدمت سندھ کےضلعی ذمہ داران بھی موجود تھے۔مقررین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دورمیں غریب کےلئے دو وقت کھانے کا انتظام کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن روز اول سےمعاشرے کے کمزور اور سفیدپوش گھرانوں کی امدادمیں مصروف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے