کراچی کی عدالت نے حسان نیازی کو بری کردیا

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ ڈسچارج کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے حسان نیازی کو پیش کیا۔

حسان نیازی کے وکلا کی جانب سے ریمانڈ کی مخالفت کردی۔ وکلا نے موقف دیا کہ سیاسی مخالفت ہر جھوٹا کیس بنایا گیا ہے۔عدالت نے حسان نیازی کے خلاف مقدمہ ڈسچارج کرتے ہوئے بری کرنے اور زیر دفعہ 63 کے تحت رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے