بی این پی (عوامی)نصیرآباد سے لے کر گوادر تک بلوچ قوم کو یکجا کر رہی ہے،مرکزی ترجمان

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی این پی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں زونل آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا ہے جس کے لیے مرکزی کابینہ کو مختلف زونز کی تنظیمی دورے اور ضلعی آرگنازنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ذمہ داری دے دی گئی ہے بعدازاں مرکزی کابینہ آرگنازنگ کمیٹیاں تشکیل دے کر مرکزی سیکرٹری جنرل سابق سینیٹر سید اکبر شاہ کو رپورٹ پیش کریں گے۔ بی این پی عوامی کے مرکزی صدروکابینہ نے قومی کونسل سیشن کے بعد جماعت کی تنظیمی اسٹریچر کے تبدیلیوں کا بخوبی مشاہدہ کرکے پالیسیاں ترتیب دے رہی ہے تاکہ بلوچ قوم پرستانہ سیاست اور قومی یکجہتی طویل دورانیے تک اسی طرح منظم طریقے سے جاری رہ سکے اور بلوچ قوم کے لیے ایک بہترین کردار نبھا سکیترجمان مزید کہا کہ بی این پی عوامی نصیرآباد سے لے کر گوادر تک بلوچ قوم کو یکجا کر رہی ہے اور بلوچ قوم کے لئے آئینی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے قومی یکجہتی اور قومی بقا و تشخیص کے لیے گامزن ہے اور کارکنان کی بلوچ قوم دوستی کی بنیاد پر ذہنی و فکری تربیت کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ بلوچ معاشرے میں قوم پرستانہ سیاست ماحول کے فروغ کے لیے بی این پی (عوامی) کی جانب سے تسلسل کے ساتھ تنظیمی سازی جاری ہے اجلاس میں گزشتہ ضلعی کارکردگی، تنظیمی اسٹریچر اور پارٹی کی مزید فعالیت اور ممبر سازی کے ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کیا گیا بعدازاں باہمی مشاورت سے نئی ضلعی و تحصیل آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی جس میں سید یعقوب شاہ ضلعی آرگنائزر اور مہراللہ عمرانی ڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوئے۔ جب کہ نوبت خان نیچاری، ہدایت اللہ محمد حسنی، بیبرگ بگٹی، عبدالستار نیچاری اور محمد حسن جتک ضلعی آرگنازنگ کمیٹی کے ممبران ہونگے تحصیل تمبو کے آرگنائزر حافظ عبدالملک جتک اور ڈپٹی آرگنائزر ریاض جتک منتخب ہوئے جب کہ عید محمد، علی خان، میر حسن، صفی اللہ اور محمد یعقوب نیچاری کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئیتحصیل باباکوٹ کے آرگنائزر علی بخش نیچاری اور ڈپٹی آرگنائزر محمد خان نیچاری منتخب ہوئے جب کہ عبدالستار نیچاری، جمعہ خان، محمد جان، رسول بخش اور محمد خان زہری کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئیتحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے آرگنائزر رازق ساسولی اور ڈپٹی آرگنائزر خیر محمد نیچاری منتخب ہوئے جب کہ لعل محمد، صادق جتک، آزاد خان، محمد بقا پندرانی اور جمعہ خان زہری کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئینئی ضلعی آرگنائزنگ اور تحصیل آرگنائزنگ کمیٹیوں کو کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ چھ مہینے میں یونٹ سازی کرکے مرکزی سیکرٹری جنرل سید اکبر شاہ کو رپورٹ پیش کرنا ہے اس موقع پر نئی آرگنائزنگ کمیٹیوں نے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے