بولان ندی میں طغیانی سیلابی ریلے نے پنجرہ پل کے مقام پر عارضی راستہ بہا کر لے گئی

بولان (ڈیلی گرین گوادر)شدید بارشوں سے بولان ندی میں طغیانی سیلابی ریلے نے پنجرہ پل کے مقام پر عارضی راستہ بہا کر لے گیا سندھ بلوچستان کا اندونی رابطہ منقطع عارضی راستہ بحال کرنے میں دو دن لگ سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر کچھی سید سمیع اللہ آغا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے جاری بارشوں نے بولان ڈھاڈر سمیت دیگر علاقوں کو جھل تھل کردیا ڈپٹی کمشنر کچھی سید سمیع اللہ آغا کے مطابق شدید بارشوں کے بعد بولان ندی میں طغیانی آنے اور سیلابی ریلے کی وجہ سے پنجرہ پل کا عارضی راستہ بھی سیلابی پانی کی نظر ہوچکا ہے جسکی وجہ سے این 65قومی شاہراہ بولان کے مقام پر بند ہے جس سے کوئیٹہ سبی کا راستہ بند ہوچکا ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ سبی روٹ بذریعہ سندھ پنجاب راستہ عارضی طور پر مکمل طور پر بند ہے پنجرہ پل کے مقام پر بنایا گیا عارضی راستہ بھی سیلابی ریلے کی نظر ہوچکا ہے جبکہ بولان میں مختلف مقامات پر سیلابی پانی کی وجہ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے بولان پنجرہ پل کے مقام عارضی راستہ سیلابی پانی کے بہاؤ کم ہونے کے بعد دوبارہ تعمیر کیا جائیگا جس میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں انہوں نے عوام الناس مسافروں سے اپیل کی ہے کہ بولان راستہ بند ہونے کی وجہ سے سفر سے گریز کریں جیسے ہی عارضی راستہ بحال کردیا گیا تو عوام الناس کو سوشل میڈیا میڈیا کی توسط سے آگاہ کیا جائیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے