باصلاحیت کھلاڑی قومی ہیرو اور ملک کاسرمایہ ہیں،نوابزادہ لشکری رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)باصلاحیت کھلاڑی قومی ہیرو اور ملک کاسرمایہ ہیں۔وطن پرست قومی کھلاڑی اپنے کھیل کے زریعے ملک کی معاشی ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرسکتے ھیں۔یہ بات بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیرمین سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری ئیسانی نے ہاکی اسٹیڈیم کوئٹہ میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئی ہوئی خواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے دورے کے دوران کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی حاجی لشکری رئیسانی نے کھلاڑیوں کی پیشہ وارنہ ر صلاحیتوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ نہ صرف ایک اچھے باکردار معاشریکی تعمیر بلکہ ملکی معاشی ترقی میں بھی بھرپور کردار ادا کرسکتی ہیں۔چیرمین بی اچ اے نے ہاکی اسٹیڈیم میں خواتین کھلاڑیوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی مکمل معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر خاتون کوچ سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم مسماۃ سحرش جبین نے خواتین کھلاڑیوں کی جانب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام کھلاڑی بلوچستان کی بہترین مہمان نوازی تحفظ اور ہاکی اسٹیڈیم میں فری اف کاسٹ دی جانے والی تمام سہولیات ٹیکنیکل اسسٹنس اور بھرپور تعاون پر چیرمین بی ایچ اے نوابزادہ لشکری رئیسانی صدر امجد ستی اور انکی ٹیم کے انتہائی مشکور ہیں اورکوئٹہ میں ہم نے ایشیا کے بہترین ہاکی وینیو میں ہاکی کو بھرپور انجوائے کیا اور کوئٹہ سے خوشگوار یادوں کے ساتھ واپس جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے