سردار زادہ سمیع اللہ لانگو پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی صوبائی ترجمان نذیر خان اچکزئی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ امن دشمن عناصر نے انسانیت اسلامی روایات اور پشتون بلوچ رسم رواج کی توہین کی، نذیر خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سینئر نائب صدر سردار زادہ میر سمیع اللہ لانگو کو ان کے بچوں اور خواتین کے ساتھ سفر کے دوران قاتلانہ حملے کا نشانہ بنانا ظلم اور بربریت کی ایک نئی داستان ہے، میر سمیع اللہ لانگو پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور انتظامیہ سے دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتا ہوں اس قاتلانہ حملے میں سردار زادہ میرسمیع اللہ لانگو کی اہلیہ کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس ہوا اللہ تعالی مرحومہ کی درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے