بولان ، مون سون بارشوں کے دوران ٹوٹنے والے ہرک ریلوے پل کی مرمت کاکام مکمل نہ ہوسکا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع بولان میں مون سون بارشوں کے دوران ٹوٹنے والے ہرک ریلوے پل کی مرمت کاکام مکمل نہ ہوسکا ریلوے حکام نے کوئٹہ سے ٹرینیں چلانے کیلئے پندرہ اپریل کی نئی تاریخ دے دی ضلع بولان کیہرک میں گذشتہ سال اگست میں مون سون بارشوں کے دوران سیلابی ریلا آنے سے ریلوے پل ٹوٹ گیا تھا، جس کی وجہ سے کوئٹہ سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس معطل ہوگئی تھی، ہرک پل کی مرمت کا کام 56کروڑ روپے کی لاگت سے ایف ڈبلیو او کے حوالے کیا گیا،،جنہوں نے ستمبر میں متاثرہ پل کی مرمت کاکام شروع کیا جو پچھلے 6ماہ سے جاری ہے، ریلوے حکام نے نومبر میں مچ سے پشاور کیلئے جعفرایکسپریس کو بحال کردیا تھا تاہم بولان میل ابھی تک بحال نہیں ہوسکی ہے،، ڈی ایس ریلویز کوئٹہ فرید احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہرک پل تکمیل کے اخری مراحل میں ہے نوتعمیر شدہ پل کی مضبوطی کو چیک کرکے پندرہ اپریل سے ٹرین سروس بحال کردی جائے گی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے