بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے جہاں ہر شخص کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،لالایوسف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے جہاں ہر شخص کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے تھانوں میں شکایات لیکرجانے والے شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے آئی جی پولیس تھانوں میں لوکل افسران کو ایس ایچ او تعینات کریں کیونکہ وہ یہاں کے رسم و رواج سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان میں لوگ ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور قبابلی صوبہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے اپنے رسم و رواج ہیں جن کی پاسداری ہر شہری اور پولیس افسران پرلازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار تھانوں میں شکایات لیکر جانے والے شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں اورانکی شکایایات کے ازالے کیلئے قانون کے مطابق کارروائی عمل لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ تھانوں میں ایس ایچ او غیرمقامی لوگ ہیں جنہیں یہا ں کے رسم و رواج کا پتہ نہیں ہے اس لئے انکالوگوں کے ساتھ برتاؤ ٹھیک نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بنائی گئی ہے پولیس اہلکاروں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شہریوں کے ساتھ حسن سلوک کیساتھ پیش آئیں۔ لالا یوسف خلجی نے آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے تھانوں میں لوکل افسران کو ایس ایچ او تعینات کیا جائے کیونکہ وہ یہاں کی قبائلی روایات سے اچھی طرح واقف ہیں تاکہ وہ لوگوں کے مسائل حل کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے