ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر ایسو سی ایشن بلوچستان کے کابینہ کا دوسرا اجلاس کوئٹہ میں صدر ڈاکٹر نعیم زرکون کی صدارت میں منعقد ہوا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر ایسو سی ایشن بلوچستان کے کابینہ کا دوسرا اجلاس کوئٹہ میں صدر ڈاکٹر نعیم زرکون کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس اجلاس میں کابینہ کے نائب صدر ڈاکٹر ناصر شیخ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی، جوئنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عمران لاشاری، مرکزی ترجمان ڈاکٹر ابابگر بلوچ اور سیکرٹری فنانس ڈاکٹر وکیل شیرانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے عدالت کے فیصلے پر عمل نہیں کیا تو ایچ ایم سی اے توہین عدالت کے کیس پر مجبور ہوگی،اپریل کو حلف برداری کا انعقاد کوئٹہ میں ہوگا،نئے ایچ ایم سی افسران کو اپریل میں ویلکم پارٹی دی جائے گی۔ اس موقع پر تمام ممبران سے تمام پروگرام میں بھر پور حصہ لینے کو کہا گیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام ایچ ایم سی کے پوسٹوں کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اشتہار جلد سے جلد شائع کیا جائے۔ اجلاس میں مینجمنٹ کیڈر کے سینئر آفیسر ڈاکٹر طاہرہ کمال کے وقت سے پہلے ٹرانسفر کی مزمت کی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے ڈاکٹر عمران لاشاری کی سربراہی میں بلایا جائے گا جس میں آئندہ کا لائے عمل کے لئے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مینجمنٹ کیڈر کے سینئر ڈاکٹرز BHU میں میڈیکل افیسرز کی پوسٹوں پر کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر تمام ڈاکٹرز تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد منسٹر ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات کر کے مسائل پر بات چیت کر کے جلد دیگر مسائل کا حل نکالا جائے گا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کو سی پی ایس پی کا نائب صدر بننے پر مبارک باد پیش اور فیصلہ کیا گیا کہ پبلک ہیلتھ کے حوالے سے وفاقی سطح پر کام کیا جائے گا۔