کوئٹہ ، ریلوے پولیس کی کاروائی ریلوے کی 7 ہزار فٹ سے زائد اراضی واگزار کروالی گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ریلوے پولیس کی کاروائی ریلوے کی 7ہزار فٹ سے زائد اراضی واگزار کروالی گئی۔ ترجمان ریلوے پو لیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے جوائنٹ روڈ پر ریلوے پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے ناجائز قابضین کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران روڈ پر واقع ریڑیاں،چھپرے وغیرہ کو ریلوے اراضی سے ہٹاکر ریلوے کی 7850فٹ کمرشل اراضی قبضہ آوروں سے واگزار کروالی گئی۔ترجمان کے مطابق اراضی کی قیمت کم و بیش آٹھ کروڑ اٹھاسٹھ لاکھ ننانوے ہزار پانچ سو روپے بنتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے