چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکوسے رکن صوبائی ا سمبلی میر زابد ریکی کی ملاقات
کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعبدالکریم جمالی سے رکن بلوچستان صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی نے کیسکوہیڈکوارٹرمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی نے واشک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی موجودہ صورتحال اور حلقہ کے لئے بجلی کے ترقیاتی کاموں کے لئے نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کیلئے کیسکوچیف سے درخواست کی تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔اس موقع پر کیسکوکے چیف ایگزیکٹوآفیسرنے رکن صوبائی اسمبلی کو بجلی بلوں کی ادائیگی کے سلسلے میں کیسکوسے تعاون کی اپیل کی جس پر انہوں نے اپنی جانب سے ہرممکن تعاون یقین دہانی کرائی۔