چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر پہنچ گئے

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔ عمران خان کے ہمراہ دو سینئر وکلاء نعیم پنجوتھہ اورسلمان صفدر بھی ہوں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف پرتھانہ سی ٹی ڈی، گولڑہ اور رمنا میں مقدمات درج ہیں۔

وفاقی پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سیکیورٹی انتظامات کرےگی،اور عدالت کےاحاطےمیں صرف متعلقہ اشخاص کوداخلے کی اجازت دی جائےگی۔ترجمان نے کہا ہے کہ ماضی کاطرزعمل اپنایا گیاتوپولیس بلا تفریق قانونی طریقے بروئےکارلائےگی،اور قانون کی مکمل عملداری برابری کی سطح پرعمل میں لائی جائےگی۔

عمران خان اپنی درخواستوں میں سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ضمانتیں منظور کرنے کی استدعا کریں گے، درخواستوں میں کچہری اورجوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی خدشات کا حوالہ بھی دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ 2 روزقبل لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد کے5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 27 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ ہم آپ کو پھروارننگ دے رہے ہیں کہ کوئی غلط بیانی ہوئی تو اس کے بہت سنجیدہ نتائج ہوں گے ،آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی شروع ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے