پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، پی ٹی آئی ارکان بھی شریک ہونگے

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز بھی طویل عرصے بعد جوائنٹ سیشن میں شرکت کریں گے، مشترکہ اجلاس میں 8 نکات زیر بحث آئیں گے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں سہ پہر 3 بجے دوبارہ ہوگا، جس میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز طویل عرصے بعد شرکت کریں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور کی پیش کردہ تحریک کے علاوہ امن و امان پر بحث ہوگی، قومی اداروں اور ان سے وابستہ شخصیات کی تکریم کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، معاشی صورتحال، کشمیر، سی پیک اور خارجہ پالیسی پر بھی بات ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے