نواب ثناء اللہ خان زہری سے آغا شکیل احمد درانی میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی کی ملاقات

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین آغا شکیل احمد درانی نومنتخب میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی میونسپل کارپوریشن خضدار کے رکن میرعزیز محمد عمرانی نے ملاقات کی پارٹی رہنماؤں نے نواب ثناء اللہ خان زہری کو پارٹی کی کامیابی پر مبارک بادی۔سابق وزیراعلی بلوچستان نے نومنتخب میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی کو میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں نواب زہری اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورتحال جھالاوان میں مستقبل کے سیاسی صف بندی پارٹی امور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔اس موقع پر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں ہم انشاء اللہ بلوچستان میں ایک حقیقی تبدیلی لا کر یہاں کے عوام کے بھرپور خدمت کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کا ترجمان جماعت ہے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بلوچستان کے عوام نے پارٹی امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کر انہیں تاریخی کامیابی دلائی پارٹی کے بلدیاتی نمائندے عوامی اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ملاقات میں نامزد امید وار برائے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار حاجی صلاح الدین زہری معروف شخصیت نظامی میر عبدالنبی زہری عبدالخالق زہری بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے