محکمہ موسمیات کی بلو چستان کے مختلف اضلاع میں 28 سے 31 مارچ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ موسمیات نے بلو چستان مختلف کے اضلاع میں 28سے 31مارچ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں منگل کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی جو 29مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطحی علاقوں تک پھل جائیں گی اور 31مارچ تک بالائی علاقہ جات میں موجود رہیں گی جس کے بعد 28مارچ سے 31مارچ تک کوئٹہ، نوکنڈی، دالبندین، ژوب، بارکھان، ہر نائی، قلعہ سیف اللہ، چمن پشین، سبی، لورالائی، قلات، خضدار، لسبیلہ، پنجگور، آواران اور کیچ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش اورژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں، ژالہ با ری کے باعث فصلوں اور کمزور انفراسٹر کچر کو نقصان اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے دوران سیا حوں اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے