سفارشی کلچر کے خاتمے کیلئے ہاکی منیجمنٹ اور کھلاڑیوں کو ہنگامی بنیادوں پر ایمانداری سے کام کرنا ہوگا،حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قومی کھیل کو درست ٹریک پر لانے کے لیے شفارشی کلچر کے خاتمے ہاکی منیجمنٹ اور کھلاڑیوں کو ہنگامی بنیادوں پر ایمانداری سے کام کرنے کے ساتھ ساتھ انتھک محنت کرناہوگی۔یہ بات بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے ایشیا جونیئر کپ کے لیے سلیکٹڈ کھلاڑیوں گول کیپر بلال خان اور فارورڈ واجد علی کی لاہور روانگی سے قبل ملاقات پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی کی تاریخ فتوہات سے بھری پڑی ھے ہم سب کو دن رات محنت کرکے قومی کھیل کا کھویا ہوا مقام واپس لا نا ہوگا۔کھلاڑیوں کو پاکستان ہاکی کا سنہری دور واپس لانے کے لیے انتہائی سخت محنت کرناہوگی۔نوابزادہ حاجی لشکری نے ملاقات میں موجود صدر بی ایچ اے امجد ستی۔نائب صدر چوہدری شبیر۔جوائنٹ سیکرٹری راجہ زوالفقار کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ اور سلیکشن پر کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔باصلاحیت نوجوانوں کو پرموٹ کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔بی ایچ اے کے تمام عہدیداران اپنی تمام تر توانائیاں قومی کھیل کے فروغ کے لیے بروئے کار لاتے ہوئے مستقبل کے لیے ایسے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل بلوچستان اسکوڈ تیار کرنے کی کوشش کریں جو نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک وقوم کا نام پوری دنیا میں روشن کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے