راناثنا ملک میں قتل و غارت چاہتے ہیں، ہماری کسی سے لڑائی نہیں، شیخ رشیداحمد

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کا دماغ خراب ہو گیا ہے، وہ قتل و غارت چاہتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جو رانا ثناء اللّٰہ نے ماڈل ٹاؤن میں کیا ہے، اس پر وہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سیکڑوں کیسز ہیں، میرے خلاف الگ کیسز ہے۔ عمران خان اپنے کیسیز کا دفاع کر رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان میں تاریخ کا بڑا جلسہ ہوا ، ہم صرف الیکشن چاہتے ہیں، راناثنا اللہ ملک میں قتل و غارت چاہتے ہیں، ہماری کسی سے لڑائی نہیں، بس الیکشن چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پرسوں بریفنگ میں بتایاگیا کہ عمران خان 71 فیصد ووٹ لیں گے، یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن اکتوبر میں ہو تا کہ چیف جسٹس اپنا ہو اورعارف علوی نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے