دالبندین ، چور دوکان کو چھت سے نقب لگاکر 12لاکھ روپے نقدی ودیگر سامان لے اڑے
دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) دالبندین میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ،گزشتہ رات دالبندین مسجد روڈ پر چوروں ایک دوکان کو چھت سے نقب لگاکر 12لاکھ روپے نقدی ودیگر سامان لے اڑے۔ذرائع کے مطابق دالبندین شہر اور مضافات میں چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد اضافہ ہونے کی وجہ سے تاجر برادری سخت پریشانی سے دوچار ہے گزشتہ رات بی آئی ایس پی کی آفس پر بھی چوروں نے لاکھوں روپے لے اڑے مگر انتظامیہ خواب خرگوش میں سو رہی ہے عوامی حلقوں نے دالبندین پولیس کی کارکردگی پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا دالبندین ایک پر امن شہر تھا اچانک چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونا اور پولیس کی جانب سے چوروں کی سرکوبی کے لیئے اقدامات کا نا ہونا انتہائی افسوناک عمل ہے تاجر برادری اور عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے دالبندین سٹی میں یکدم چوری کی واراداتوں میں اضافہ ہونے کا نوٹس لیکر ماہ صیام میں عوام اور تاجر برادری کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔