حب، لسبیلہ اور 22 اضلاع کے 57 کونسلز میں کونسلروں کی حلف برداری اور چیئرمین کے انتخابات 5 اپریل کو ہونگے، صوبائی الیکشن کمشنر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے اضلاع حب (سوائے ایم سی وندر اور یو سی 31)، لسبیلہ (سوائے یو سی ا، 2 اور 5) اور 22 اضلاع پیشین، چمن، نوشکی، خاران، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسی خیل، سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر اباد، جعفر آباد، صحبت پور، کچھی، قلات، خضدار، سوراب، مستونگ اور کیچ کی 57 کونسلوں کے چیئر مین اور وائس چیرمین کے انتخابات کیلئے 5 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ ان اضلاع میں منتخب کونسلروں کی حلف برداری اور چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کے انتخابات 5 اپریل 2023 کو ہونگے۔