بلوچستان کے 10 اسسٹنٹ کمشنرز اور3 تحصیلداروں نے محکمانہ امتحان پاس کرلیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے 10اسسٹنٹ کمشنرز اور3تحصیلداروں نے محکمانہ امتحان پاس کرلیا۔بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 22دسمبر 2022سے 3جنوری 2023ء تک ہونے والے محکمانہ امتحانات میں مختلف امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 10اسسٹنٹ کمشنرز اور 3تحصیلداروں نے امتحانات پاس کئے،اسسٹنٹ کمشنرز میں عقیل احمد،عصمت اللہ،حبیب احمد، حدیبیہ جمالی،حمیرہ بلوچ، میران خان،محمداقبال کھوسہ،رحمت اللہ،ذوہیب اللہ،حافظ محمد طارق جبکہ تحصیلداروں میں محمدایوب، شیر زمان اور مجیب الرحمن شامل ہیں۔