کوئٹہ ، حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔اس سے قبل حسان نیازی کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزحسان نیازی کی ضمانت ہو گئی تھی تو اسے کس قانون کے تحت جیل بھیجا گیا؟

اقبال شاہ نے کہا کہ ہم نےجیل انتظامیہ کو مچلکے پیش کر دیے تھے مگر حسان کو رہا نہیں کیا گیا، جیل انتظامیہ کے پاس حسان نیازی کو رکھنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حسان نیازی کو بدنیتی سے 3 ایم پی او کے تحت قید میں رکھا گیا، کس قانون کے تحت حسان نیازی کی پنچاب پولیس نے حوالگی مانگی ہے حسان نیازی کے وکیل نے یہ بھی کہا ہے کہ 3 ایم پی او کے غیر قانونی آرڈر اور گرفتاری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے