کراچی میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 3 افراد فائرنگ سے زخمی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) اورنگی ٹاؤن، منگھو پیر اور فیڈرل بی ایریا میں ڈاکوؤں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک گھنٹے کے دوران 3 افراد سے لوٹ مار کر کے انہیں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 12 پانچ نمبر عثمانیہ مسجد کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ صلاح الدین ایوبی ولد ایوب خان کے نام سے کی گئی، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس، ڈاکٹر پیٹرول پمپ بند مراد پولیس چوکی کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے، زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 70 سالہ شرافت خان ولد عابد خان کے نام سے کی گئی، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اسی طرح، سمن آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے، زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 19 سالہ معاذ واسطی ولد رضا واسطی کے نام سے کی گئی، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے