پولیس تھانہ اوستہ محمد کی کاروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب روپوش ملزم گرفتار
اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد اور سی آئی اے اسٹاف اوستہ محمد کی کامیاب مشترکہ کاروائی۔ اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب روپوش ملزم گرفتار انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج منیر احمد شیخ کی خصوصی ہدایات پر ایس پی اوستہ محمد ریٹائرڈ کیپٹن میاں حسنین اقبال کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے سب انسپکٹر عبدالرف جمالی ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد اورسب انسپکٹر حاجی خان لاشاری انچارج سی آئی اے اسٹاف اوستہ محمدنے مشترکہ کاروائی کی صدر ولد امیربخش لانگاہ ساکن اوستہ محمد کو گرفتار کیا ہے۔