واشک، لیویز فورس کی کاروائی 4 مشتبہ افراد گر فتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) واشک میں لیویز فورس کی کاروائی 4مشتبہ افراد کو گر فتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر واشک کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شپ لیویز کو اطلا ع ملی کہ دو گاڑیوں میں سوار افراد نے ایک شخص کو اغواء کر نے کی کوشش کی ہے اور وہ خضدار کی جانب فرار ہو رہے ہیں جس پر لیویز نے نا کہ بندی کر کے بر وقت کاروائی کر تے ہوئے چار مشتبہ افراد غلام غو ثیہ، شاہ زیب، شاہ مراد، نوروز خان کو گر فتار کر کے انکے قبضے سے پستول بر آمد کر لی اور انکے زیر استعمال گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا۔ لیویز نے مزید کاروائی کے لئے ملزمان کو تھانے منتقل کر دیا۔