مینار پاکستان کے جلسے سے عمران خان کے خطاب نے پاکستانیوں کے لیے ایک بار پھر امید کی کرن پیدا کردی، قاسم خان سوری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کے مقام پر پاکستان کے عوام نے اس ملک کو بچانے اور حقیقی آزادی دلانے کے لئے فیصلہ دے دیا ہے مینار پاکستان کے جلسے سے عمران خان کے خطاب نے پاکستانیوں کے لیے ایک بار پھر امید کی کرن پیدا کردی، پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے اور آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کے لیے عمران خان نے قوم کو ایک مکمل اور کامیاب پلان دے دیا وہ وقت دور نہیں کہ عمران خان ایک مرتبہ پھر پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گا، عمران خان کے خطاب میں پاکستان کے کروڑوں عوام جو امپورٹڈ مسلط شدہ حکومت کے آنے کے بعد ڈپریشن کے مریض بن چکے تھے اور اپنے مستقبل کے حوالے سے سخت پریشانی میں مبتلا تھے ملک کا روزانہ کی بنیاد پر تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے تھے ان کے لئے ایک نئی امید پیدا کردی، ہم نے پاکستان کے آئین کو بچانے لئے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے پی ڈی ایم میں شامل کچھ بزدل سیاسی مافیا کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف غیر قانونی کاروائیاں کی جار ہی ہے حسان خان نیازی کی جھوٹے ایف آئی آر میں بلوچستان کے بہادر عدالتوں کی جانب سے قانون کے مطابق فیصلہ دینے پر آئین کی جیت ہوئی ہے۔