مردان، مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی شہری زخمی
پشاور (ڈیلی گرین گوادر) مردان اسپورٹس کمپلیکس میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ اور کچلنے کے باعث کئی شہری زخمی ہوگئے۔شہریوں نے مردان نوشہرہ روڈ کو بند کر دیا جبکہ پولیس اور اسپورٹس کمپلیکس گیٹ پر پتھراؤ کیا گیا۔ عوام کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی۔لاٹھی چارج اور فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث کئی شہری زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مختلف شہروں میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 5 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔