لاڈلے عمران نیازی کو عدلیہ سے بار بار ریلیف ملنے سے نظام انصاف کا چہرہ مسخ ہوگیا ہے، سردار سربلند جوگیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ ملک میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت افراتفری پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہے،لاڈلے عمران نیازی کو عدلیہ سے بار بار ریلیف ملنے سے نظام انصاف کا چہرہ مسخ ہوگیا ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن میر حیدر خان جمالی اور اقلیتی ونگ کے نائب صدر سنجے کمار پنجوانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پارٹی امور، سیاسی صورتحال اور ملک و صوبے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا کہ لاڈلے عمران نیازی کو عدلیہ سے بار بار ریلیف ملنے سے نظام انصاف کا چہرہ مسخ ہوگیا ہے،انتخابات اپنے وقت پر ہونگے اور پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات کے لئے تیار ہے لیکن اس وقت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی بہتری، ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، ملک میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت افراتفری پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نا پی ٹی آئی کا بیرونی ایجنڈا ہے لیکن پیپلزپارٹی اس ایجنڈے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے