حکومت نے حج اخراجات میں کمی کی نویدسنادی
وزارت مذہبی امورنےسرکاری حج اخراجات میں کمی کی نوید سنا دی۔ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امورڈاکٹرعطا الرحمان عازمین کیلئے45 سے 50ہزارروپےتک ریلیف ممکن بنانے کی کوشش ہے۔ڈاکٹرعطا الرحمان کاکہنا ہےکہ سرکاری اسکیم کےتحت عازمین حج کو45 سے 50 ہزارروپےکی کمی ممکن ہوسکےگی،پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکارنہ ہوئی توفائدہ پاکستانی عازمین کومنتقل کریںگے۔
ڈاکٹرعطاالرحمان نےمزید کہا کہ سعودی حکومت سےمذاکرات کرکےحج پیکج کوسستا کرنےکی کوشش کررہےہیں۔کوشش ہےشمالی ریجن کیلئےحج پیکج 11 لاکھ 75 ہزارسے11لاکھ 30 ہزارتک لایا جائے۔مزید کہا کہ جنوبی ریجن کیلئے حج پیکج 11لاکھ 65 ہزارسے11 لاکھ 20 ہزارتک دستیاب لایا جائے۔