بے سہارا لوگوں کی مدد کرکے اس بابرکت مہینے کی اصل روح پر عمل کیا جائے ، مابت کاکا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہمیں تزکیہ نفس دوسروں کے ساتھ بھلائی یتیموں بیواوں بے آسرا لوگوں کی مدد کا درس دیتا ہے بے سہارا لوگوں کی مدد کرکے اس بابرکت مہینے کی اصل روح پر عمل کیا جائے حکومت اور انتظامیہ زخیرہ اندوزوں گرانفروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارؤائی عمل میں لائیں ازخود مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک اور پابند بنایا جائے اور ساتھ ہی شہر میں ٹریفک پلان مرتب کرکے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ روزہ دار بروقت افطار کر سکیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ ماہ مقدس رمضان المبارک ہمیں صبر تحمل استقامت اور تزکیہ نفس کا درس دیتا ہے اس مہینے لاچاروں بے کسوں یتیموں بیواوں اوربے اسرا لوگوں کی مدد کر کے ماہ رمضان کی خوشیوں میں انہیں بھی شریک کیا جائے ہو شربا مہنگائی کی وجہ سے دھاڑی دار افراد مشکلات کا سامنا کرہے ہیں اہل ثروت آسودہ صاحب حثیت افرادان کا خصوصی خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ حکومت ضلعی انتظامیہ زخیرہ اندوزی مہنگائی وگرانی پر قابو پانے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کریں ہمیں بھی بحثیت انسان اس مہینے لوگوں کی مدداور انہیں ایضا پہنچانے سے گریز کرنا چاہئے رمضان المبارک صرف قطع خوراک کا نام نہیں بلکہ تزکیہ نفس دوسروں کے ساتھ ہمدردی ایثار اور قربانی کانام ہیانہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے ذمہ داران سے ٹریفک پلان مرتب کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ روزہ داروں کو ٹریفک جام جیسے اذیت سے نجات ملیں۔