بلوچستان ، سوئی گیس کی فراہمی کی صورتحال بہترنہ ہوسکی، شہری شدید پریشان
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں سوئی گیس کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری نہ آسکی جس کے باعث شہریوں کو سحر اور افطار کے اوقات میں مشکلات کا سامنا ہے۔رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس پریشر میں مسلسل کمی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔صوبے میں جاری بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافے اور گیس نہ ہونے کے باعث شہری دوہری اذیت کا شکار ہیں۔
ادھر مستونگ میں سوئی گیس کی عدم دستیابی کے خلاف شہریوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تاہم انتظامیہ کی یقین دھانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں گیس پریشر میں کمی پر اظہار برہمی کیا ہے۔