آئی جی پولیس کی بلوچستان بھرمیں گاڑیوں کے کالے شیشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی پولیس بلو چستان نے بلو چستان بھر میں گاڑیوں کے کالے شیشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کر نے کی ہدایت کر دی۔ اتوار کوسینٹرل پو لیس آف بلو چستان کوئٹہ کے جا ری کر دہ اعلامیہ مطابق آئی جی پولیس بلو چستان نے بلو چستان بھر میں غیر قانونی طور پر گاڑیوں کے کالے اور رنگ برنگے شیشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔مہم کے اختتام پر ہر ضلع کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے آئی جی پولیس کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مہم کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر تفصیلات آپریشنز برانچ سی پی او میں جمع کروائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے