وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کا ایم ڈی سوئی سدرن گیس سے رابطہ،کوئٹہ شہر اور گردونواح میں گیس پریشرکی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے کے حوالے سے بات چیت

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے گزشتہ روز ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کوئٹہ و گردونواح میں گیس پریشر میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے کا کہا اس موقع پر ایم ڈی سوئی سدرن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آج رات تک 30ملین پونڈ آپریشن میں شامل کریں گے اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کوئٹہ و گردونواح کے عوام ماہ صیام کے بابرکت مہینے میں گیس پریشر میں کمی کے باعث اذیت سے دوچار ہیں اگر یہ مسئلہ پیر تا منگل تک حل نہ کیا گیا تو وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کے پاس اس مسئلے کو اٹھائیں گے اور سخت موقف اپنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے