ضروری مرمت کے سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 27، 28 اور29 مارچ کو گیس بند رہے گی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ضروری مرمت کے سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 27،28اور29مارچ کو گیس بند رہے گی، سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلامیہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق ضروری مرمت کے سلسلے میں 27مارچ بروزپیرقمبرانی روڈ، پودگلی چوک، کرانی روڈ، بروری روڈ، اے ون سٹی، ہزارہ تاؤن، اسپنی روڈ، وحدت کالونی، کلی ترخہ، بھٹی کالونی، سبزل روڈ، کلی خیزی، چھوٹاگوادراورملحقہ علاقوں جبکہ28مارچ کو کینٹ، زرغونروڈ، سمنگلی روڈ، جناح ٹاؤن، شہبازٹاؤن، ارباب ٹاؤن، جی اوآرکالونینواں کلی، کلی گل محمد، کلی سیدان، ہنہ اوڑک، کلی اسماعیل، خروٹ آباد اورملحقہ علاقے جبکہ29مارچ بروزبدھ زرغون روڈ، گورنرہاؤس، وزیراعلی ہاؤس، بلوچستان ہائیکورٹ، جناح روڈ، قندہاری بازار، لیاقت بازار، پرنس روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، پشتون آباد، سرکی روڈ، کاسی روڈ، خدائیدادروڈ، طوغی روڈ، علمدارروڈ، مری آباد اوران سے ملحقہ علاقوں میں صبح چھ بجے سے سہہ پہرتین بجے تک گیس کی ترسیل بند رہے گی۔ صارفین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس دورانیہ میں متبادل ایندھن کاانتظام کرلیں، سوئی سدرن گیس کمپنی زحمت پرمعذرت خواہ اورآپ کے تعاون کی طلبگارہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے