بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت دیگر صو بوں کے برابر کر تے ہوئے 4 ہزار روپے فی من مقرر کر دی گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت دیگر صو بوں کے برابر کر تے ہوئے 4ہزار روپے فی من مقرر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت نے ایک اور عوام دوست اقدام اٹھا تے ہوئے بلوچستان میں گندم کی امدادی قیمت دیگر صو بوں کے برابر کر دی۔گندم کی امدادی قیمت کم سے کم 4ہزار روپے فی من مقرر کر دی گئی ہے۔اس اقدام کا مقصد زمینداروں کی حوصلہ افزائی اور مالی معاونت کر کے گندم کی پیداوار بڑھانا ہے رواں سال گندم کی خریداری کے لئے محکمہ خوراک کو 6 ارب روپے کا اجراء کیا گیا۔محکمہ خزانہ مزید 2 ارب روپے محکمہ خوراک کو جاری کریگا۔گزشتہ سال صوبائی حکومت نے زمینداروں کو دو ارب روپے سے زائد مالیت کے گندم کے بیج مفت فراہم کئے تھے۔محکمہ خوراک کی گندم کی بر وقت خریداری کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں گندم کی خریداری کے لئے 4 زونز میں 23 مراکز قائم،چارڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اور 23 سینٹر انچارج مقرر کر دئے گئے ہیں۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن کل تک جاری کر دیا جائے گاگندم کی خریداری کے عمل کے لئے یکم اپریل سے دفعہ 144 کا نفاز کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے