الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے 22 اضلاع کے انتخابات کاشیڈول جاری کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے 22اضلاع کے 57کونسلوں کے چیئرمینوں اوروائس چیئرمینوں کے انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لسبیلہ،حب،پشین،چمن،نوشکی،خاران،شیرانی،قلعہ سیف اللہ،بارکھان،موسی خیل،سبی،ہرنائی،زیارت،کوہلو، ڈیرہ بگٹی،نصیرا باد، جعفرآباد، صحبت پور،کچھی،قلات،خضدار،سوراب،مستونگ اور کیچ کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کومراسلہ ارسال کردیاگیاہے جس کے مطابق بلوچستان کے22اضلاع کے 57 کونسلوں کے الیکشن 5اپریل 2023کی شیڈول دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے