کوئٹہ کےعلاقے قمبرانی روڈ کے مکینوں کی گیس پریشرمیں کمی اور بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کیخلاف کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے، سڑکوں پر ٹائر جلائے گئے۔ واضح رہے کہ ماہِ صیام کی آمد کے ساتھ ہی سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہر میں غیراعلانیہ شیڈنگ اور پریشر میں شدید کمی کی ہے جس کی وجہ سے روزہ دار خواتین کو سحر اور افطار کیلئے کھانے پکانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے مکینوں نے گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشرمیں کمی کیخلاف محمد زمان ،عرفان کی قیادت میں ٹائرروڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی، سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو چکا ہے گزشتہ کئی روز سے قمبرانی روڈ ، ناشناس ، لہڑی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں گیس و بجلی کی بلا جواز بندش اور گیس میں پریشر میں کمی کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،رمضان کے مہینے میں سحری و افطاری کے دوران خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہم نے متعدد بار گیس کمپنی اور کیسکوحکام کو صورتحال سے آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی تاحال انتظامیہ کی جانب سے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے ، ہم پر امن طور پر احتجاج جاری رکھیں گے جب تک علاقے میں گیس و بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن نہیں بنائی جاتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے