کوئٹہ سمیت دیگر علاقے بھی شدید ژالہ باری اور بارشوں کی لپیٹ میں ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں موسلادھاربارشیں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری،محکمہ پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی تھی کہ ایک مضبوط مغربی لہر 21 مارچ سے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جوکہ 22 مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی جس کے تحت 21مارچ سے 24مارچ کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، خضدار، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، دالبندین، نوکنڈی، پنجگور، قلات، گوادر، لسبیلہ اورسا حلِ مکران میں اکثر مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ تیزبارش اور چند مقامات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے،گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع رکھنی، بارکھان، ہرنائی،لسبیلہ، بولان،ڈھاڈر، کچھی،آواران، چمن، زیارت میں موسلادھاربارشیں اور ژالہ باری ہوئی تھی جبکہ بعض مقامات پر برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے،محکمہ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیاہے ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق کوئٹہ سمیت دیگر علاقے بھی شدید ژالہ باری اور بارشوں کی لپیٹ میں ہیں،وزیراعلی اور وزیرداخلہ بلوچستان تمام تر صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں،تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیولنک کے ذریعے رابطے میں ہیں محکمہ پی ڈی ایم اے کا عملہ دفاتر میں موجود ہے، کنٹرول روم کے ذریعے صورتحال کا 24 گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے، بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں میں ہیوی مشینری اور عملہ موجود ہے، تمام ڈویژنز میں کمشنرز اور اور ڈپٹی کمشنرز سے مکمل رابطے میں ہیں، وزیراعلی اور وزیرداخلہ بلوچستان کی واضح ہدایات ہیں کہ پی ڈی ایم اے کے افسران اور عملہ الرٹ رہیں۔کوئٹہ میں 04،گوادر 25، پسنی 12، چمن 02، اور پنجگور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج جمعہ کو بھی ہر نائی، زیا رت،کوئٹہ، سبی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، مستونگ، پشین، قلعہ عبد اللہ، بولان، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ماشکیل، ژوب، شیرانی، بار کھان، کو ہلو میں بارش جبکہ قلعہ سیف اللہ، زیارت اور قلعہ عبد اللہ میں برف بار ی اور اگلے 48سے 72گھنٹوں کے درمیان زیارت، پشین، قلعہ عبد اللہ، ژوب بارکھان، کو ہلو، سبی، کوئٹہ میں ژالہ باری اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بلو چستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا، بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ محکمہ فشریز نے ممکنہ ہواوں اور بارشوں کے پیش نظر 24 مارچ تک سمندر میں نہ جانے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق بارشوں سے خشکابہ کے فصلوں کے ساتھ گندم زیرہ پیاز ا ور دیگر فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اورزیر زمین پانی کی سطح بہتر ہوگی۔ ضلع قلعہ عبداللہ میں مسلسل تین گہنٹوں سے طوفانی بارش اور ژلہ باری سے پھلدار درختوں کے پھول جھڑ گئے اور مقامی زمینداروں کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب وزیر داخلہ،پی ڈی ایم اے نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ریلیف ورک میں ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی اورشہریوں کی املاک کے تحفظ کیلئے بھی ہر ممکن اقدمات کئے جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ بارش کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور ٹریفک پولیس حکام بارش کے دوران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ وزٹس کرکے ٹریفک کی ہموار روانی کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے