83 سال بعد بھی آج کا دن ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، سینیٹر ثناء جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کی رہنماء سینیٹر ثناء جمالی نے کہا ہے کہ 83 سال بعد بھی آج کا دن ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اسی تاریخی دن نے مسلمانوں کو متحد کیا، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموارہوئی۔ یہ بات انہوں نے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہی۔ سینیٹر ثناء جمالی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اوراستحکام کا راز پاکستانی قوم کے متحد ہونے میں ہے اور ہمارے متحد ہونے میں جمہوری روایات، رواداری،ہم آہنگی اوربرداشت کوفروغ ملے گا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اس دن کی مناسبت سے عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم پرچلتے ہوئے اپنے وطن کوعظیم ترملک بنائیں گے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرے۔ پاکستان کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کا راز ہمارے متحد ہونے میں پوشیدہ ہے، آج ہمیں اقبال اورقائد کے افکار کو مشعلِ راہ بنانے کاعہد کرنا ہوگا۔ شہداء اور ہمارے اکابرین ہمارے ہیرو ہیں انکی قربانیوں کو آج ہم بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کیونکہ ان کی جدوجہد کی بدولت ہم ایک آزاد مملکت کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے