23 مارچ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے اس دن کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ڈپٹی کمشنر سبی
سبی (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی نے کہا ہے کہ 23مارچ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے اس دن کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا آج ہی کے دن قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے 23مارچ1940ء کو منٹو پارک میں بر صغیر و پاک و ہند کے لاکھوں مسلمانوں کے بے حداسرارپر علیحدہ مسلم ریاست کا مطالبہ کر کے برصغیر کے مسمانوں کو ایک آزاد مملکت کی نوید سنائی تھی۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے کیونکہ جس خواب کی تعبیر 14اگست 1947ء کو معرض وجود میں آئی اس کا خواب لاکھوں مسلمانوں نے 23مارچ 1940ء کو قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں دیکھا گیا تھا انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر قائم ہونے والا ملک پاکستان 14اگست 1947ء کو معرض وجود میں آیا آج پاکستان دنیا کا پہلا اسلامی ایٹمی ملک ہے انھوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے آزادی کا یک لمحہ سو سالہ زندگی سے بہتر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں بیش بہا قربانیوں کے بعد ملا ہے اور اس پاک سرزمین کی حفاظت اور ترقی و کامرانی کے لیے ہمیں مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا جبکہ ہمیں اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہو گا تاکہ ہم مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزما ہو سکیں انہوں نے کہا کہ نئی نسل میں ملک سے محبت کے جذبہ کو بڑھانا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم یہ عہد کریں کہ ہم ملک پاکستان کے استحکام،سلامتی و بقاء کی خاطر اپنی افواج اور دیگر اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑئے ہیں۔