سمارٹ کلاس رومز کا قیام جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی طرف ایک قدم ہے، ڈاکٹر ساجدہ نورین

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کہا ہے کہ سمارٹ کلاس رومز کا قیام جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، خوشی کی بات ہے کہ ویمن ویونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی کو اپنی طالبات تک پہنچا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی میں سمارٹ کلاس رومز کا افتتاح کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر رجسٹرار‘ کنڑولر‘ ڈینز‘ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس‘ ایڈمن اسٹاف اور طالبات بھی موجود تھیں۔ وی سی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کہا کہ ایچ ای سی کی جانب سے سمارٹ کلاس رومز کا پراجیکٹ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا، ویمن یونیورسٹی صوبے کی دوسری یونیورسٹی ہوگی جو اس ٹیکنالوجی سے استفادہ کرے گی، ویمن یونیورسٹی میں سمارٹ کلاس رومز میں جدید کمپیوٹر ایل ای ڈی نصب کی گئی ہے کلاس رومز ساونڈ پروف ہوں گے، ایک ٹیچر دونوں کلاس رومز میں اکھٹے طالبات کو پڑھا سکیں گی،جبکہ ان میں ایل ایم ایس کے ذریعے لیکچر دئیے جاسکیں گے جبکہ اس کلاس رومز کے ذریعے دوسری یونیورسٹیوں کے تعاون سے ایک دوسری کی طالبات کو کلاسز پڑھائی جاسکیں گی۔ وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، خوشی کی بات ہے کہ ویمن ویونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی کو اپنی طالبات تک پہنچا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے