سرکاری افسران پرکل سے بڑی گاڑیوں کے استعمال پرپابندی عائد
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) کفایت شعاری مہم کےسلسلے میں سرکاری افسران (Govt Employees) پرکل سےاٹھارہ سو سی سی سے بڑی گاڑیوں کےاستعمال پرپابندی عائد کردی گئی۔کابینہ ڈویژن نےچھوٹی گاڑیوں کےاستعمال سےمتعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پولیس،ایف آئی اے اورکسٹمزانٹیلی جنس کو کابینہ ڈویژن کا مراسلہ موصول ہوگیا۔
مراسلےکےمطابق 23 مارچ کے بعد 1800 سی سی سےبڑی گاڑیاں استعمال نہیں ہوسکتیں،سرکاری افسران جمعہ سے1800 سی سی سےبڑی گاڑی استعمال نہ کریں۔صرف 1800 سی سی تک ایس یو وی اورسیڈان گاڑیاں ہی استعمال کی جائیں۔پابندی وزیراعظم کی کفایت شعاری کمیٹی کےفیصلےکی روشنی میں لگائی گئی کئی اداروں میں افسران اس وقت 4400 سی سی تک گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔